
ایکنا- اخبارنا المغربیة کے مطابق فرنچ حکومت نے ملک میں مراکش کے مذہبی مراکز اور مدرسوں پر سخت نظارت شروع کردی ہے۔
سخت اقدامات میں اسی ائمہ جماعات کے ناموں کو خفیہ اداروں کی جانب سے حکومت کو ارسال کرنا اور انکو ملک سے باہر دہشت گردوں سے رابطہ ظاہر کرانا ہے۔
دوسری جانب عدلیہ کی بھی حمایت حاصل ہے کہ وزارت داخلہ کو پابند کیا جائے کہ ان افراد کو فرانس سے خارج کردیا جائے، اس سے پہلے مراکشی خطیب حسن آیکوسین کو ملک سے باہر کرنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔
بعض زرایع کے مطابق مراکشی افراد پر سختی کا مقصد ملک میں مراکشیوں کی موجودگی سے الجزائر حمایت کو روکنا ہے اسی لیے ان اقدامات کو نشانہ الجزائری مراکز بھی بن چکے ہیں۔
فرنچ صدر نے اسی سلسلے میں فرانس کی اسلامی کونسل CFCM جس کی صدارت مراکش کے محمد موساوی کررہے ہیں اس کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور فرانسیسی اسلامی مرکز کو اس کی جگہ کام کرنے کا کہا ہے۔/
4123041