ایران کے بین الاقوامی مقابلے؛ پاکستانی صلاحیت نکھارنے میں معاون

IQNA

پاکستانی حافظ و معلم قرآن:

ایران کے بین الاقوامی مقابلے؛ پاکستانی صلاحیت نکھارنے میں معاون

7:59 - February 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3513796
ایکنا تھران- پاکستانی حافظ اور استاد حافظ عمر خالد نے ایرانی قرآنی مقابلوں کو اعلی اور معیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں سے پاکستانی حفاظ کا جذبہ بڑھتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق پاکستانی استاد اور حافظ عمر خالد، ایران کے انتالیسویں قرآنی مقابلوں میں شریک ہے جنہوں نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں ان مقابلوں کو پاکستانی حفاظ کے جذبے بڑھانے کا باعث قرار دیا، انکی گفتگو پیش خدمت ہے:

ایکنا ـ اپنا تعارف کرائے اور کس شعبے میں شریک مقابلہ ہے؟

  حافظ عمر خالد میرا نام ہے اور میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہوں اور حفظ کل قرآن کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہوں۔

ایکنا ـ ایران کے قرآنی مقابلوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

سال ۲۰۱۲ کو کویت کے حفظ مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں ۲۰۱۱ کو آل پاکستان کا مقابلہ جیت چکا ہوں اور سال ۲۰۱۵ کو سعودی عرب کے مقابلہ حفظ میں شریک رہ چکا ہوں اب سال ۲۰۲۳ میں ایرانی مقابلوں میں شریک ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور میں کہنا چاہونگا کہ دیگر ممالک کے مقابلوں میں یہاں کا مقابلہ بہت ٹف اور معیاری ہے، ایرانی مقابلے بہت شاندار ہیں اور لوگوں اور ججز کا رویہ بھی زبردست ہے۔

 

حافظ عمر خالد، حافظ و مدرس قرآن پاکستانی

ایکنا ـ پاکستان میں قرآنی تعلیم کا شعبہ کیسا ہے؟

پاکستانی میں اب بھی روایتی طرز سے تعلیم قرآن دی جاتی ہے. لوگ روایتی انداز میں پڑھکر بعض لوگ حفظ کی طرف جاتے ہیں، تاہم تجوید تمام شعبوں حفظ و تلاوت دونوں میں تجوید پر خاص توجہ دی جاتی ہے قرآن کا پاکستان میں بے حد احترام ہے، لوگ قرآن سے عشق کرتے ہیں بڑے قرآء جیسے عبدالباسط به پاکستان کا دورہ اور تلاوت کرچکے ہیں۔

میرا ایک حفظ و تجوید مرکز ہے جہاں طلبا کو پڑھاتے ہیں جب ہمارے طلبا دیکھتے ہیں کہ انکے استاد ایران کے اعلی مقابلوں میں شریک ہیں تو ان میں مزید قرآنی جذبہ بڑھتا ہے تاکہ وہ بھی درست سیکھ کر ان مقابلوں میں شریک ہوسکے۔

ایکنا ـ کیا مختلف قرآنی مقامات سے آشنا ہے؟ کس مقام سے استفادہ کرتے ہیں؟

میں مختلف قرآنی مقامات سے آشنا ہوں مگر ذاتی طور پرطرز حجاز و نهاوند کو پسند اور ان سے استفادہ کرتا ہوں۔

پاکستانی حافظ نے آخر میں ایران کی قرآنی کاوش اور ایکنا سے بات کرنے کے موقع کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔/

 

4123329

نظرات بینندگان
captcha