« قرآنی ہال » کا قیام عمل میں لایا جائے گا

IQNA

عباس سلیمی کی تجویز پر؛

« قرآنی ہال » کا قیام عمل میں لایا جائے گا

7:26 - February 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3513817
ایکنا تھران: ماہرعلوم قرآن عباس سلیمی کی تجویز پر ادارہ اوقاف کی جانب سے« قرآنی ہال» تعمیر کیا جائے گا جہاں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اور پروگرامز منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ماہر علوم قرآن عباس سلیمی نے ایکنا سے گفتگو میں کہا:

قرآنی ٹی وی چینل اور دیگر حکام سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جسمیں انہوں نے بھی مختلف مشورے دیے۔


ادارہ اوقاف کے قرآنی مشیر کا کہنا تھا: میں نے ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت‌الاسلام خاموشی سے کہا کہ ادارہ اوقاف کے تعاون سے اگر ممکن ہو تو ایک بین الاقوامی ہال یا عمارت تعمیر کی جائے جہاں تمام بین الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد کیے جائے اور دیگر قرآنی بھی اس ہال میں ہوسکتا ہے تاکہ قرآنی ترویج کی سرگرمیاں وہاں انجام دیں سکے۔

 

انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے ججز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ "قرآنی ہال" میں قرآنی مقابلوں کے علاوہ بہت سے علمی اور قرآنی ریسرچ یا دیگر پروگرام منعقد کرسکتے ہیں اور ابتدائی طور پر ادارہ اوقاف و فلاح و بہبود کے سربراہ نے اس پر رضامندی کا اظھار کیا ہے اور انشا اللہ امید ہے کہ اس پر عملا کام شروع کیا جائے گا۔/

4123579

نظرات بینندگان
captcha