ایکنا نیوز کے مطابق لبنانی وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی نے شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہویے کہا: دنیا کا قانون ہے کہ ہرچیز اپنے الٹ سے پہچانی جاتی ہے اور آج جہاں غاصب ہے وہی پر مقاومت کرنے والے بھی موجود ہیں اور تمام تر سازشوں اور کوششوں کے باوجود مقاومت طاقت کے ہمراہ مقابلہ کررہی ہے۔
وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ جس طرح سے عسکری میدان میں جنگ جاری ہے وہی پر میڈیا میں ہمارے خلاف امریکی اور صہیونی جنگ زور و شور سے ہورہی ہے اور ہر طرح کے جدید ٹیکنالوجی کو ہمارے خلاف آزمایا جارہا ہے، ہمارے میڈٰیا پرسنز گرفتار ہورہے ہیں اور ہماری عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم مقاومتی میڈیا کمیٹی کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
شہدائے مقاومت کی یاد میں بین الاقوامی تقریب بعنوان «راویان مقاومت» گذشتہ روز سے تھران میں ٹیلی ویژن مرکز کے ہال میں شروع ہوچکی ہے جس میں ایران، عراق، یمن، شام، افغانستان، فلسطین اور لبنان کے شہدا کے خاندان کے افراد شریک ہیں۔/
4124776