ایکنا- فلپائینی نیوز ایجنسی کے مطابق فپائینی پارلیمنٹ میں بعض اراکین کی جانب سے پیش کیے گیے قرارداد کے مطابق ہر سال کو بنگسامورو میں یکم فروری کو قومی حجاب کا دن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد تعصب و تفریق بڑھانے، ظلم کے خاتمے، ٖغلط فہمیوں کو دور کرنے، بقائے باہمی، امن و محبت کے کلچر پیدا کرنے اور اتحاد عام کرانا ہے۔
بنگسامورو کے نمایندے راموس نے تجویز پیش کی اور کہا: میں بعنوان رکن پارلیمنٹ خواتین کے برابر حقوق کا مطالبہ کرتا ہوں اور میرا ایمان ہے کہ اس اقدام سے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے خطاب میں کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مرد و خواتین کے مساوی حقوق کے لیے قانون سازی کریں اور رنگ و مذہب سے آزاد بلاتفریق مواقع پید یں۔
راموس کا کہنا تھا: قرارداد «قومی حجاب ڈے» کا مقصد امن و امان، وحدت اور یکجہتی کے لیے ہے تاہم یہ صرف ایک قانون نہیں بلکہ مسلم طرز عمل کو قبول کرانا بھی ہے۔/
4125058