ایکنا نیوز کے مطابق عالمی ایام شعبانیہ کے حوالے سے جشن منایا گیا جسمیں اهل بیت(ع) کونسل سربراہ آیتالله رضا رمضانی، کونسل کے جنرل سیکریٹری حجتالاسلام والمسلمین سعید جازاری معموئی، ایرانی غیرملکی طلبا شریک تھے۔
تقریب میں آیتالله رمضانی نے یونیورسٹی میں جدید طلبا کو خوش آمدید کہا۔
آیتالله رمضانی نے خطاب میں کہا: رمضان المبارک اچھا موقع ہے جسمیں قرآن محافل زیادہ ہونی چاہیے جہاں قرآنی ماہرین شرکت کرتے ہیں اور تعلیم و تجوید وغیرہ بھی سکھایا جاتا ہے۔
آیتالله رمضانی کا کہنا تھا: رجب المرجب، شعبان اور رمضان المبارک سیر و سلوک اور عقل و جسم کی پرورش کا مہینہ ہےاور اگر اپنی نفس کی تربیت پر توجہ دیں تو صاحب کمال بن سکتے ہیں اور اگر عقل کی تربیت کی جائے تو صاحب ادراک بن سکتے ہیں جس قدر ادراک میں اضافہ ہوگا انسان کا مقام بالاتر ہوگا۔/
4124842