پرچم اسلام کی سر بلندی کے لئے مراجع تقلید اور حسن نصراللہ کی فکر پر متحد ہوکر عمل کرنا ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی

IQNA

پرچم اسلام کی سر بلندی کے لئے مراجع تقلید اور حسن نصراللہ کی فکر پر متحد ہوکر عمل کرنا ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی

16:03 - March 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513859
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ایکنا- حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے افکار اور سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ جرأت و بہادری، شجاعت اور صبر و استقامت کا پیکر ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم حکمران آپ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم دشمن قوتیں خصوصاً اسرائیل مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کررہا ہے اور مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے لیکن اقوام عالم اس پر احتجاج کرنے کو تیار نظر نہیں آتی لہٰذا مسلمان اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔

 

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کے فکر و فلسفے پر متحد ہوکر دین کے دشمنوں کا مقابلہ کریں تاکہ پرچم اسلام کی سر بلندی کی بات آگے بڑھ سکے۔

 

نظرات بینندگان
captcha