ملایشین وزیراعظم نے قرآنی امور کے لیے بڑی رقم مختص کردی

IQNA

ملایشین وزیراعظم نے قرآنی امور کے لیے بڑی رقم مختص کردی

6:53 - March 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3513862
ایکنا تھران: اسلامو فوبیا کے مقابلے کے لیے دو اعشاریہ دو ملین ڈالر کی رقم اشاعت قرآن کے لیے مخصوص کردی گیی ہے۔

ایکنا- اسٹار نیوز کے مطابق دو ملین ڈالر سے زاید رقم قرآنی اشاعت کے لیے وقف کی گیی ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا سے مقابلہ کرنا بتایا جاتا ہے۔

اس رقم سے دیگر زبانوں کے علاوہ سوئیڈش زبان میں بھی قرآن کا ترجم کیا جائے گا اور اس کو سوئیڈن بھیجا جائے گا جہاں ایک شدت پسند سیاست داں نے قرآن سوزی کی گستاخی کی تھی۔

ملایشین وزیراعظم انور ابراهیم نے اجلاس بعنوان «بین الاقوامی اسلاموفوبیا» جو پوتراجایا میں منعقد ہوا اس میں صحافیوں سے خطاب میں کہا کہ دو ملین ڈالر وقف کرنے کا مقصد اسلام کو بہتر سمجھنا ہے۔

 

انور ابراهیم، نخست‌وزیر مالزی

 

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سوئیڈش زبان میں بیس ہزار قرآن شایع ہوں گے تاکہ ان ممالک میں لوگ خود قرآن کا مطالعہ کرکے اسلام کے پیام کو بہتر سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ اسلام کے خلاف نادرست الزامات نہ لگا سکے۔

ڈنمارک اور سوئیڈن کے سیاست داں راسموس پلاڈن نے گذشتہ مہینے کو قرآن مجید کو سرعام جلایا تھا، ملایشین وزیراعظم نے اس کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ اسلام کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔/

 

4125104

نظرات بینندگان
captcha