قطر؛ رمضان کے قریب آتے ہی فلاحی ادارے کی سرگرمی شروع

IQNA

قطر؛ رمضان کے قریب آتے ہی فلاحی ادارے کی سرگرمی شروع

7:59 - March 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513872
ایکنا تھران: قطر کے بین الاقوامی فلاحی ادارے نے دس لاکھ ضرورت مندوں کی امداد کے لیے سرگرمی کا آغاز کردیا ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے  Gulf Times، کے مطابق قطر کے بین الاقوامی فلاحی ادارے (QC) نے رمضان مھم کا آغاز: اپنا نقش ادا کیجیے (Ramadan: Leave Your Mark)  کے عنوان سے دنیا میں ۱,۹ ملین افراد جو دنیا کے ۴۱ کشور بشمول قطر میں رہتے ہیں ان کے لیے  ۱۱۸ ملین ریال (۳۲.۴ میلین ڈالر) جمع کرنے کی سرگرمی شروع کی ہے۔

اس مہم کو رمضان المبارک کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے ساتھ شروع کردی گیی ہے جس سے احمد یوسف فخرو نے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس میں مذکورہ ادارے کے دیگر نمایندے فیصل رشید الفهیده، نواف الحماد اور دیگر عہدہ داران بھی شریک تھے۔

فخرو نے رمضان کے قریب آنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ اس مہینے میں خوشحالی اور امن و امان کو عام کریں، انہوں نے ادارے کے ساتھ تعاون پر مختلف اداروں کے خصوصی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

فخرو نے ان افراد سے درخواست کی کہ اس مہم میں مدد کریں تاکہ دنیا میں زلزلہ، سیلاب اور دیگر آفات و مشکلات میں گرفتار افراد کی مدد کی جاسکے۔

اس مہم میں مختلف پروجیکٹ شامل ہے جسمیں روزہ داروں کی افطاری، زکات، عید کے لیے لباس فراہم کرنا اور یتیموں کو عیدی وغیرہ شامل ہیں۔/

 

4125480

نظرات بینندگان
captcha