وہ دن جب پیشمان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں

IQNA

قرآنی سورے/ 64

وہ دن جب پیشمان ہونے کا کوئی فائدہ نہیں

7:24 - March 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513873
بعض اوقات انسان کسی کام کو انجام دیکر جلد پیشمان ہوتا ہے اور اس غلطی کی اصلاح کرتا ہے تاہم ایک دن آئے گا جب اس پشیمانی کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

ایکنا نیوز-  قرآن مجید کا چونسٹھواں سورہ «تغابن» کے نام سے ہے. اس سورہ میں 18 آیات ہیں اور یہ سورہ قرآن کے اٹھائیسویں پارے میں ہے۔ یہ مدنی سورہ ترتیب نزول کے حوالے سے قرآن کا ایک سو دسواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

اس سورہ کو «‌تغابن» اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ نویں آیت میں روز قیامت کو یوم التغابن کہا گیا ہے یعنی پیشمانی اور ناتوانی کا دن یعنی جسن دن انسان اپنے اعمال اور کاموں پر پیشمان ہوگا۔

سوره تغابن کے اہداف میں توحید کی يادآورى، قیامت کی یاد تازہ کرنا اور مواقعوں سے فایدہ اٹھانے کی تاکید ہے۔

 

اس سورے کے اہم ترین موضوعات میں قیامت اور انسانی خلقت کے علاوہ اخلاقی اور اجتماعی دستورات شامل ہیں جنمیں خدا پر توکل، قرض دینے اور بے جا چیزوں سے دوری ہے۔

 

سورے کے آغاز میں خدا کی صفات کو بیان کیا گیا ہے اور اس کے بعد خدا کے علم پر اشارہ کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ اپنے اعمال پر توجہ کریں اور اپنے انجام کو نہ بھولے، ایک اور حصے میں کہا جاتا ہے کہ اس دن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس دن لوگ دنیا میں کیے کاموں پر سخت پشیمان ہوگا۔

 

خدا اور رسول خدا (ص)  کی اطاعت پر تاکید کے علاوہ آخری حصے میں لوگوں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مال و اولاد کا دھوکہ نہ کھائے اور یہ کہ مال و اولاد امتحان کے وسیلے ہیں۔

بعض کا خیال ہے کہ دنیا کے فریب اور آزمایش سے دور اور فاصلے سے رہیں تاہم تفسیر کی مستند کتابوں کے مطابق امتحان لازمی اور حق ہے اور اس سے فرار ممکن نہیں تاہم ہوشیار رہنا ہوگا کہ اس امتحان میں انسان ناکام اور گمراہ نہ ہو جائے۔/

نظرات بینندگان
captcha