رواں سال پہلی بار چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

IQNA

رواں سال پہلی بار چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

17:14 - March 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513880
جدہ: رواں سال پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔

ایکنا- جیوز نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آیا۔

 

چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر آیا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔

 

فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ  کا کہنا ہے کہ چاند خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کے رخ کا درست تعین کیا جاسکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha