بین المذاہب یونیورسٹی سربراہ کی پاپ فرانسیس سے ملاقات

IQNA

بین المذاہب یونیورسٹی سربراہ کی پاپ فرانسیس سے ملاقات

6:55 - March 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513933
ایکنا تھران: حجت‌الاسلام سید ابوالحسن نواب نے ویٹکن میں وفد کے ہمراہ کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ پاپ فرانسیس سے ملاقات کی۔

ایکنا نیوز- بین المذاہب یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یونیورسٹٰی کے سربراہ حجت‌الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن نواب اور ہمراہ وفد  نے مسیحی دنیا کے رہبر پاپ فرانسیس سے ویٹکن میں انک رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کافی دلچسپ اور دوستانہ نشست میں حجت‌الاسلام نواب نے بین المذاہب یونیورسٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ہماری یونیورسٹی کا مقصد تمام مذاہب سے اہل علم کو آگاہ کرانا اور دنیا میں امن و محبت کو عام کرانا ہے۔

پاپ فرانسیس نے بین المذاہب یونیورسٹی کی سرگرمیوں کو سننے کے بعد کہا: اسلام و مسیحیت میں تعلقات آج گذشتہ کی نسبت کافی زیادہ ہیں اور یہ ایسے ہی سرگرم افراد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

 

کیتھولک سربراہ نے بین المذاہب یونیورسٹٰی کی شایع کردہ کتابوں کی فہرست کو دیکھنے کے بعد خوشی کا اظھار کیا اور کہا: یہ کام وہی رسالت انبیاء اور تبیین وحی ہے۔

انکا کہنا تھا: ہم بین المذاہب یونیورسٹی میں مسیحیت چئیر کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں.

ملاقات میں بین المذاہب یونیورسٹی کی شایع کردہ کتابوں کی فہرست کو حجت‌الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے پاپ فرانسیس کو پیش کیا۔/

 

4127692

نظرات بینندگان
captcha