چار سو پروگرام اور سات ممالک کے وزراء ثقافت کی قرآنی نمایش میں شرکت

IQNA

بین الاقوامی قرآنی نمایش بارے پریس کانفرنس

چار سو پروگرام اور سات ممالک کے وزراء ثقافت کی قرآنی نمایش میں شرکت

6:59 - March 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513934
ایکنا تھران: ادارہ ثقافت و قرآت و عترت کے سیکریٹری علیرضا معاف نے بین الاقوامی قرآنی نمایش بارے پریس کانفرنس میں کہا کہ چار سو پروگرام اور مختلف ممالک کے وزراء ثقافت کی شرکت متوقع ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایران کے ادارہ ثقافت و قرآن عترت کے سیکریٹری علیرضا معاف نے تیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایش کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا: قرآنی نمایش یکم اپریل سے تھران کے مصلی امام خمینی(ره) میں شروع ہوگی جو دو ہفتوں تک جاری رہے گی اور روزانہ  شام پانچ بجے سے ایک بجے رات تک نمایشگاہ کھلا رہے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ سٹی کونسل سے سروسز پر بات چیت ہوچکی ہے تاکہ نمایش گاہ آنے جانے کی سہولت اور ٹرانسپورٹ فراہم ہوسکے  اور امید ہے تمام وسایل دستیاب ہوں گے۔

 

اجرای ۴۰۰ برنامه و حضور وزرای اوقاف و فرهنگ 7 کشور در نمایشگاه قرآن

 

سیکریٹری ثقافت کا کہنا تھا: نمایشگاہ میں چار سو پروگرامز ہوں گے اور اس سال گذشتہ سالوں کی نسبت پچاس فیصد پروگرامز زیادہ ہوں گے۔

 

اجرای ۴۰۰ برنامه و حضور وزرای اوقاف و فرهنگ 7 کشور در نمایشگاه قرآن

 

معاف نے نمایشگاہ میں بین الاقوامی شعبے کے حوالے سے کہا: گذشتہ سالوں میں اگرچہ نام تو بین الاقوامی تھا مگر اس میں بین الاقوامی نمایندگی نہ ہونے کے برابر تھی ، اس سال ایرانی ثقافتی اداروں کے تعاون سے بات چیت ہوچکی ہے اور بائیس ممالک کے ساتھ آن لائن گفتگو ہوچکی ہے اور ان ممالک نے تعاون پر آمادگی کا اعلان کیا ہے اور اسی طرح نمایش میں سات ممالک کے وزراء ثقافت شریک ہوں گے۔/

 

4127881

نظرات بینندگان
captcha