ملایشین اسلامی گروپ کا ایران-سعودی تعلقات پر اظھار خوشی

IQNA

ملایشین اسلامی گروپ کا ایران-سعودی تعلقات پر اظھار خوشی

7:21 - March 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3513937
ایکنا تھران: ملایشین گروپ نے اس تعلق کو اسلامی دنیا میں یکجہتی کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق (PAS)  گروپ نے ایران اور سعودی عرب میں تعلقات بحالی کو زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے اسلامی امت اسلام کی وحدت کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔

پارٹی کے بیان جو سربراہ عبدالھادی آونگ کی دستخط سے جاری ہوا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ایک نہایت بہترین کاوش ہے تاکہ دونوں اہم ممالک کے رابطے سے بہت سے سازشیں دم توڑ دیں گی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: توقع کی جاتی ہے کہ ازسر نو تعلقات سے مغربی ایشیاء کی جیو پولیٹک سچویشن میں اثرات ہوں گے یمن، شام، لبنان اور لیبیا میں اسکے اثرات ہوں گے اور فلسطین کی آزادی سازی  میں مدد ملے گی تاکہ امت اسلامی وحدت سے اختلافات کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں۔

 

پارٹی نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اس وحدت کو دیر پا بنانے کے لیے کوشش کرنی ہوگی تاکہ امت میں وحدت پیدا ہو۔

ایران- سعودی عرب میں گذشتہ دنوں تعلقات اور دوستی کے بیان سے دنیا حیرت زدہ ہے اور اس پر تبصرے جاری ہیں بہت سے ممالک نے اسکو اسلامی دنیا میں جاری اختلافات کو کم کرنے اور یمن جنگ کے خاتمے کا عندیہ قرار دیا ہے۔/

 

4127808

نظرات بینندگان
captcha