انکی دعا جنہوں نے ایمان کی آواز پر لبیک کہا

IQNA

قرآن کہتا ہے/ 47

انکی دعا جنہوں نے ایمان کی آواز پر لبیک کہا

6:58 - March 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3513943
جب پروردگار پر ایمان کی بات ہوتی ہے تو کچھ لوگ اس کو سنتے اور اس پر عمل کی طرف جاتے ہیں اور یہ مومنین میں یکجہتی کا باعث بنتا ہے۔

ایکنا نیوز- بعض آیات ان دعاوں پر مشتمل ہے جو رسولوں اور پرہیزگاروں کی دعا ہے اور یہ عبارت «ربنا»(اے ہمارے پروردگار) سے شروع ہوتی ہے جو مومنین کی دعا کو رب سے بیان کرتی ہے۔

ان میں سے ایک آیت ان کی ہے جنہوں نے ایمان کے پیغام کو سنا اور یقین کیا۔

«سننا» انسان کی ہدایت کا موثر راستہ ہے اور بعض مفسرین اس راسے کو اہم ترین راستہ حتی دیکھنے اور پڑھنے سے زیادہ موثر بیان کرتے ہیں۔

«رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ؛ اے پروردگار ہم نے توحيد کی دعوت کو سنا جو رب پر ایمان کی دعوت دے رہا تھا اور ہم ایمان لائے، اے رب ہمار گناہ بخش دے اور ہمیں نیک کام کرنے والوں کے ساتھ موت عنایت فرما۔!» (آل عمران،۱۹۳)

مفسرین نے اس آواز دینے والے بارے میں مختلف نظریے دے ہیں:

1- اکثر مفسرین کے مطابق وہ منادی، حضرت محمد صلّى اللّه عليه و آله و سلّم ہیں.

2- بعض کے مطابق قرآن مجيد منادی ہے، کیونکہ بہت سے لوگوں نے انکی آواز نہیں سنی تاہم قرآن کو اکثر لوگوں نے سن لیا ہے۔

 تفسیر نمونه  میں بیان ہوتا ہے: صاحبان عقل خلقت کو دیکھنے کے بعد اس نکتے کو سمجھ لیتا ہے کہ اس پرنشیب و فراز راستے کو الھی نمایندوں کے بغیر طے کرنا ممکن نہیں لہذا انکی آواز کا انتظار کرتے ہیں اور آواز سننے کے بعد تیزی سے انکی طرف جاتے ہیں اور پورے وجود سے عرض کرتے ہیں کہ اے رب ہم نے توحید کی منادی کی آواز سنی اور ایمان لے آئیں۔

تاہم کچھ لوگ اس آواز کو سننے کے بعد لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور قیامت کے دن حسرت سے کہتے ہیں: «لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ ما كُنَّا فِي أَصْحابِ السَّعِيرِ»( ملك، 10)

 

تفسیر نور کے نکات

1- اہل فکر، حق کی بات سننے پر آمادہ ہیں اور آواز حق سن کر، انبيا، علما اور شهدا کے جواب میں کہتے ہیں. «إِنَّنا سَمِعْنا مُنادِياً يُنادِي لِلْإِيمانِ ...»

2- استغفار و اعتراف، عقل کی نشانیاں ہیں.

3- آداب دعا جوعفو الهى کو فراہم کرتے ہیں رب کی ربوبیت کی طرف توجہ ہے.«رَبَّنا فَاغْفِرْ لَنا»

4- ايمان، مغفرت و بخشایش کا زریعہ بنتا ہے. «فَآمَنَّا، فَاغْفِرْ لَنا»

5- دوسروں کو دعا میں شامل کریں. «فَاغْفِرْ لَنا»

6- پردہ پوشی خدا کی سنت ہے. «رَبَّنا ... كَفِّرْ عَنَّا»

7- موت خدا کے اختیار میں ہے. «تَوَفَّنا»

8- اہل تعقل صالحین کے ساتھ موت کی تمنا کرتے ہیں. «تَوَفَّنا مَعَ الْأَبْرارِ»

9- نیکو کاروں کا وہ مقام ہے کہ اہل عقل انکے ساتھ مرنے کی دعا کرتے ہیں. «لِأُولِي الْأَلْبابِ ... تَوَفَّنا مَعَ الْأَبْرارِ»

نظرات بینندگان
captcha