قطر؛ بچوں کے لیے رمضانیه حفظ قرآن کورس

IQNA

قطر؛ بچوں کے لیے رمضانیه حفظ قرآن کورس

7:57 - March 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513958
ایکنا تھران: بارہویں رمضانیه حفظ قرآن کورس میں ۱۱ سے ۱۴ سال کے بچے اور بچیاں شریک ہوں گی۔

ایکنا نیوز- روزنامه قطری «الرایة» کے مطابق «کٹارا» ثقافتی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ کورس رمضان المبارک کے آغاز سے شروع ہوگا جسمیں ۲۰۰۹ تا ۲۰۱۲ کے دوران پیدا ہونے والے بچے اور بچیاں شرکت کرسکتی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق حفظ قرآن کورس میں خواہشمند افراد رمضان سے قب؛ نام لکھوانے کے لیے  «کٹارا» ثقافتی مرکز کے ایڈریس «www.katara.net» پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 
کٹارا فاونڈیشن کے مطابق کورس اتوار سے جمعرات کے ایام میں نماز عصر کے بعد ہوگا جہاں بچے جامع مسجد کٹارا  اور بچیاں مسجد «الذهبی» میں شرکت کریں گی۔

حفظ قرآن میں ماہر قرآنی اساتذہ اور  وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر کے تصدیق شدہ اساتذہ فرائض انجام دیں گے۔

قرآنی تعلیمات کی ترویج اور نئی نسل کو اسلامی اقدار اور معارف سے متعارف کرانا اس کورس کا مقصد بتایا جاتا ہے۔/


4128653

نظرات بینندگان
captcha