نوروز پر اہم سیاست دانوں کے تہنیتی پیغامات

IQNA

نوروز پر اہم سیاست دانوں کے تہنیتی پیغامات

7:45 - March 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3513980
ایکنا تھران: خطے کے مختلف ممالک کے سربراہوں نے نوروز پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق کئی ممالک نے نوروز پر مبارکبادی کے پیغامات جاری اور نیک خواہشات کا اظھار کیا ہے:

 

نوروز انسانی ورثہ ہے

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری آنتونیو گوٹریس نے عید نوروز پر جاری پیغام میں کہا ہے: نوروز ایک نئے فصل کا آغاز ہے  ایک نیا دن؛ نوروز طبیعت یا نیچر کا آغاز ہے اور بھار کی آمد۔

 

انکا کہنا تھا کہ دنیا میں تین سو ملین لوگ اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کرتے ہیں اور اس دن کا منتظر رہتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: نوروز ایک مختلف ثقافتی انسانی جشن ہے جسمیں ہمیں موقع ملتا ہے کہ امن و محبت کی بات کریں اور ایک دوسرے کے احترام اور نیچر سے تجدید وفا کا اعلان کریں۔

 

عراقی صدر کا پیغام

عبداللطیف رشید، نے نوروز پر جاری پیغام میں کہا ہے: عید نوروز تجدید حیات، وحدت و بردباری کی عید ہے اور امید ہے کہ عید نوروز و بهار علاقے میں امن و استحکام، رواداری اور بقائے باہمی کی نوید بنے گی۔

 

انہوں نے سب کے لئے خوشی اور سلامتی کی تمنا کی ہے۔

 

پاکستان: نوروز کی خوشیوں میں ایران کے شریک ہے

پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر پرویز اشرف نے نوروز کی آمد پر جاری پیغام میں کہا: پاکستان ایران کے ہمسایے ہونے پر فخر کرتا ہے۔

 

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا: پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ جشن نوروز میں ایرانی بھائیوں کی خوشی میں شریک ہے اور خوشی ہے کہ دونوں ممالک میں غم اور خوشی میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔

 

کینیڈا کے وزیراعظم جاسٹین ٹرودو کا تبریکی پیغام

 

کینیڈا کے علاوہ  کرغیزستان، پولینڈ، تاجیکستان، ازبکستان اور روس نے بھی عید نوروز کے حوالے سے ایرانی صدر سید ابراهیم رئیسی اور ایرانی قوم کے نام تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔

 

امارات کے صدر محمد بن زاید آل نهیان، نے پیغام میں کہا ہے: تمام لوگوں کو جو عید نوروز مناتے ہیں چاہے دنیا کے کسی ملک یا امارات میں ہو انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں.

 

4129273

نظرات بینندگان
captcha