ایکنا- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان، نے اسرائیلی صدر اسحاق هرتزوگ، سے رمضان کے ایام میں حملوں کو روکنے کی درخواست کی ہے۔
ترک صدر نے پیغام میں بڑھتے حملوں پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے اور دیگر علاقوں سمیت مسجد الاقصی پر یلغار کو روکنے کا حکم دیا جایے۔
ترک صدر نے موجود حالات میں تبادلہ خیال کرتے ہویے اسرائیل سے تعلقات میں اضافے پر تاکید کی ہے۔
سال ۲۰۱۰ میں ۱۱ ترک باشندوں کی ہلاکت جو «مرمره آبی» میں ہلاک ہوئے تھے جو غزه محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ کی گیی تھی اس کے بعد سے ترکی اور اسرئیل میں حالات کشیدہ ہوگیے تھے۔
تاہم گذشتہ مہینوں دونوں میں رابطے بحال ہونا شروع ہوئے اور بارہ سال بعد ایک دوسرے کے ہاں سفیر بھیجنے پر اتفاق کیا گیا اور انقرہ اور تل ابیب میں سفارت خانے کھل گیے ۔/
4129373