برطانیہ؛ بچوں کی حلال خوراک بنانے والی کمپنی کی رمضان مہم

IQNA

برطانیہ؛ بچوں کی حلال خوراک بنانے والی کمپنی کی رمضان مہم

9:10 - March 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513990
ایکنا تھران: بچوں کے لیے حلال خوراک تیار کرنے والی کمپنی نے رمضان کے لیے مہم شروع کی ہے۔

ایکنا- ریٹیل ٹائمز کے مطابق برطانیہ میں بچوں کے لیے حلال فوڈ تیار کرنے والی کمپنی " فارعایشہ" نے ٹیلی ویژن پر مہم شروع کی ہے جس کا مقصد مسلمان ماوں کی مدد کرنا ہے۔

مذکورہ شرکت بچوں کے لیے مفید، مزیدار اور مختلف دلچسپ رنگا رنگ خوراک تیاری کرتی ہے اور انکی مہم " اسلام چینل" پر چلائی جائے گی۔

مذکورہ کمپنی حلال فوڈ کے لیے خصوصی اشتہارات تیار کی ہے تاکہ مسلمان ماوں کو بچوں کے لیے حلال اور مفید خوراک فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جاسکے۔

 

For Aisha  کمپنی بچوں کے لیے ۱۰۰ فیصد قدرتی اجزا سے تیار کردہ خوراک فراہم کرتی ہے تاکہ بچوں کو سالم خوراک مل سکے۔

 

مذکورہ کمپنی کی ڈائریکٹر املین برڈلی کا کہنا تھا: اس سال Islam Channel چینل کے تعاون سے بچوں کو بہترین اور مفید فوڈ پیش کرنے کی مہم زبردست ہے.

انکا کہنا تھا: ہم بچوں کو مفید اور لذیز چیزیں پیش کرنا چاہتے ہیں اور بالخصوص رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے بہترین آئٹمز پیش کرنے کا ارادہ ہے۔

 

مذکورہ کمپنی کی جانب سے اس سال مارچ، اپریل اور مئی کو لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں خصوصی نمایش کا اہتمام کی جائے گی جسمیں بچؤں کے حلال آئٹمز پیش ہوں گے۔

 

For Aisha کمپنی سال ۲۰۱۵ میں قایم کی گیی ہے جس کا مقصد بچوں کے لیے حلال فوڈ تیار کرنا ہے و جسمیں ہلکی غذائیں اور اسی طرح اطفال کی خوراک تیار کرنا شامل ہے۔/

 

4129623

 

نظرات بینندگان
captcha