برطانوی پولیس میں خصوصی اسکارف کا اہتمام

IQNA

برطانوی پولیس میں خصوصی اسکارف کا اہتمام

9:43 - March 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514001
ایکنا تھران: اٹھارہ مہینے کاوش کے بعد بریڈ فورڈ میں انگلش کمپنی نے مسلمان پولیس خواتین کے لیے خصوصی حجاب ڈیزاین کرلی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے   The Telegraph And Argus کے مطابق حجاب کوبریڈ فورڈ کی انتالیس سالہ نازیه نظیر نے ڈیزاین کی ہے. نظیر، نے پانچ سال قبل کمپنی کو  Parda Paradise کے نام سے قایم کی ہے۔

نازیہ نظیر نے پولیس کی سفارش پر اس اسکارف پر کام شروع کیا۔

 

نازیه کا کہنا تھا: پولیس کے ارڈر دینے پر خوشی ہوئی کیونکہ میں خود بھی حجاب کرتی ہوں اور اس اعتماد پر فخر کا احساس ہے کہ کیمونٹی نے مجھ پر اعتماد کیا، حجاب پر کافی تجربہ کیا تاکہ جھڑپ وغیرہ میں اس سے پولیس کا گلہ بند کرنا ممکن نہ ہو۔

 

اس اسکارف کو اسطرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں کوئی پن نہیں لگتا اور اس کی بجائے محفوظ بٹن لگایا گیا ہے اور اس کو مختلف انداز میں سرپر ڈالا جاسکتا ہے۔

برطانیہ کی پولیس میں حجاب قانونی بن چکی ہے اور اس کی تقلید پر دیگر کمپنیوں میں بھی اسکارف کا رواج عام ہورہا ہے۔

 

تحقیقی ماہر عرفان رحوف جو اس حوالے سے تجویز کنندگان میں شامل ہے انکا کہنا تھا: اس آئیڈیے پر خوشی ہے اور میں  نازیه اور انکی ٹیم کا مشکور ہوں۔

یہ ہمارے لیے اہم ہے کہ پر مسلمان خاتون پولیس اس سے استفادہ کرسکے اور اب یہ اسکارف یورک شائر کے تمام اسٹاف کے لیے حاضر ہے۔/

 

4129825

نظرات بینندگان
captcha