حلال سیاحت کے فروغ کے لیے ویتنام کی کاوش

IQNA

حلال سیاحت کے فروغ کے لیے ویتنام کی کاوش

9:51 - March 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514002
ایکنا تھران: ویتنام کی حکومت ملک میں حلال سیاحت کے فروغ کے لیے ویزوں کے حصول میں خصوصی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی  ASEAN Briefing کے مطابق ویتنام نے مختلف سہولیات کے مقصد کو حلال انڈسٹری کا فروغ بتایا ہے۔

 ویتنام اس وقت ۲۵ ممالک کو فری ویزا صادر کررہا ہے. اس کے مقابل ملایشیاء ۱۶۲ ممالک، ۱۵۷ ممالک کو فلپائن اور تھائی لینڈ کو ۶۸ ممالک فری ویزا صادر کررہا ہے۔

پروگرام کے مطابق یورپ کے تیرہ ممالک اور ایشاء کے دو ممالک کو ویزا معاف ہے اور ان ممالک کے لوگ بغیر ویزا کے پندرہ دن تک قیام کرسکتے ہیں۔

نو ممالک کے افراد جنوب مشرقی ایشاء کے افراد تیس دن تک یہاں پر قیام کرسکتے ہیں۔

دنیا کے اسی ممالک کے لیے الیکڑونک ویزا کو آسان کردیا ہے اور انکو ویزا کے لیے کسی کاغذی کاروائی کی ضرورت نہیں۔

ویتنام میں حلال صنعت کے فروغ کے لیے کاوش جاری ہے کیونکہ یہاں پر جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں بیالیس فیصد لوگ یعنی 240 ملین افراد مسلمان آباد ہیں۔

گذشتہ چند سالوں میں بعض دیگر ممالک جیسے جاپان، فرانس، اٹلی اور جنوبی کوریا حلال صنعت میں ترقی کے لیے سرگرم ہے جہاں ان ممالک یں نماز خانےاور حلال  پیداوار بڑھانے پر کام ہورہا ہے۔

مذکورہ ممالک کی خواہش ہے کہ سال 2023 کے لیے 274 ارب ڈالر حلال انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ کمائی اپنے نام کرسکے۔

ویتنام میں حلال فوڈ انڈسٹری میں کافی نام حاصل کرچکا ہے اور حلال صنعت میں معیاری سرٹیفیکٹ حاصل کرچکا ہے۔

ملک کے ساٹھ فیصد علاقوں میں حلال فوڈ کے لیے کارخانے سرگرم عمل ہے۔

ویتنام کو توقع ہے کہ سال 2023 میں آٹھ ملین غیرملکی سیاح یہاں کی سیر کریں گے۔

ویتنام کی کوشش ہے کہ مختلف مالک کے لیے ویزوں کی مدت کو تیس دن سے بڑھا کر تین مہینے کیا جائے۔

اس وقت دنیا کے ۸۰ ممالک کے لوگ ایک مہینے کے ویزے کے لیے یہاں آسکتے ہیں۔/

 

4129810

نظرات بینندگان
captcha