اسلامی تعاون تنظیم نے ڈنمارک میں توہین قرآن کی مذمت کردی

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم نے ڈنمارک میں توہین قرآن کی مذمت کردی

8:17 - March 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514015
ایکنا تھران: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے کوپنھاگ میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کردی۔

ایکنا- مصراوی نیوز کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم OIC نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں ڈنمارک میں شدت پسند گروپ کی جانب سے اظھار رائے کی آزادی کے نام پر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی گیی ہے۔

 

اسلامی تعاون تنظیم نے توہین کرنے والوں کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔

 

عربی کونسل کے جنرل سیکریٹری جاسم محمد البدیوی نے بھی ڈنمارک میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کی ہے۔

 

اسی حوالے سے سعودی نیوز ایجنسی (واس) رپورٹ میں لکھتا ہے: ایسی توہین آمیز اقدام سے رمضان میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزادی کی گیی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں بقائے باہمی کی اشد ضرورت ہے اور مذاہب میں نفرت کی گنجایش نہیں اور عالمی برادری کو ایسے اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔/

 

4130168

نظرات بینندگان
captcha