روزہ داری اور کنٹرول شهوت میں تعلق+ ویڈیو

IQNA

فرصت بندگی/ ۳

روزہ داری اور کنٹرول شهوت میں تعلق+ ویڈیو

8:19 - March 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514016
ایکنا تھران: روزہ دار انسان آسانی سے اپنی خواہشات پر کنٹرول کرسکتا ہے اور جب خواہشات نفس پر تسلط ہو تو خود بخود عقل و حکمت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نامور شیعہ عالم دین  شهید آیت‌الله نمر باقر النمر، مضان المبارک کے حوالے سے ایک خطبے میں فضائل رمضان اور مومنین پر اسکے اثرات بارے اشارہ فرماتے ہیں۔

 

«خداوند متعال آیت ۱۸۳ سوره بقره میں فرماتے ہیں: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ: اے ایمان والوں تم پر روزہ مقرر کیا گیا ہے  جیسے کہ تم سے قبل لوگوں پر روزہ واجب کیا گیا تاکہ تم صاحب تقوی بن سکو».

تقوا شریعت کی بنیاد ہے اور اس سے ایک خاص نقشہ راہ حاصل ہوتا ہے، تقوا ایک ایسی طاقت ہے جس سے انسان اپنے اہداف حاصل کرلیتا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ
 

خداوند متعال کا ارشاد ہوتا ہے کہ صبر و نماز سے مدد مانگو. اور صبر سے مراد روزه ہے. روزے سے انسان صبر کی خاصیت جو تمام فضائل کی جڑ ہے حاصل کرتا ہے اور صبر تقوی کا نتیجہ ہوتا ہے یعنی انسان کا صبر تقوی سے بڑھتا ہے اور با نقوی انسان باعظمت ہوتا ہے اور تقوی انسان کو طاقتور بنا دیتا ہے۔

 

شهید آیت الله نمر باقر النمر، روحانی شیعه عربستانی

لہذا جو انسان روز دار ہوتا ہے وہ اپنے نفس پر کنٹرول حاصل کرتا ہے اور جب انسان میں خواہشات کی طاقت کمزور پڑتی ہے اور کنٹرول میں آجاتا ہے، تب انسان اپنی عقل و حکمت میں اضافہ کرلیتا ہے۔/

 

4128376

نظرات بینندگان
captcha