دنیا کے مختلف ممالک میں ختم قرآن رمضانیہ کی محافل+ تصاویر

IQNA

دنیا کے مختلف ممالک میں ختم قرآن رمضانیہ کی محافل+ تصاویر

7:36 - March 29, 2023
خبر کا کوڈ: 3514018
ایکنا تھران: آستانہ حسینی سے وابستہ بین الاقوامی تبلیغی مراکز کے تعاون سے دنیا کے ۱۰ مختلف ممالک میں ختم قرآن کی محافل جاری ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق آستانہ حسینی کے بین لاقوامی قرآنی تبلیغی مرکز کے ڈائریکٹر «استاد منتظر المنصوری» کا اس بارے کہنا تھا: « آستان حسینی کے تبلیغی مرکز کے تعاون سے دنیا کے دس ممالک میں ۳۰ ختم قرآن رمضانیه محافل جاری ہیں».

 

انکا کہنا تھا: آستانہ حسینی کے تبلیغی مرکز کے تعاون سے انڈونیشیا، شام، لبنان، ایران، مالی، یوگنڈا اور بورکینا فارسو وغیرہ میں محافل ختم قرآن جاری ہیں۔

 

منتظر المنصوری کا کہنا تھا: ختم قرآن رمضانیه کی محافل میں ۷ ختم قرآن کی محفلیں انڈونیشیا میں، ۱۰ ختم قرآن شام میں، ۷ ختم قرآن  ایران کے شھر قم اور اهواز میں اور اسی طرح کئی محافل لبنان، مالی، بورکینافاسو اور یوگنڈا وغیرہ کے مختلف شہروں میں اس وقت جاری ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ختم قرآن کی محافل صرف آستانہ کے تبلیغی مرکز کی حمایت سے نہیں بلکہ اس میں مرکز کے اسٹاف اور دیگر مساجد اور اسلامی مراکز کے تعاون بھی شامل ہے اور انکے تعاون سے کویت، افغانستان اور آسٹریلیا میں بھی ختم قرآن کی محافل ہورہی ہیں۔/

 

 

4130310

نظرات بینندگان
captcha