لیبیا؛ حفظ قرآن کا عظیم ترین مدرسہ روایتی طرز پر

IQNA

لیبیا؛ حفظ قرآن کا عظیم ترین مدرسہ روایتی طرز پر

7:33 - March 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3514028
ایکنا تھران: مدرسه اسماعیل بن الامین ملک کا سب سے بڑا حفظ مرکز شمار ہوتا ہے جہاں روایتی انداز میں بچے حفظ کرتے ہیں۔

ایکنا- نیوز چینل الجزیره کے مطابق لیبیبا کے شہر طرابلس میں مدرسه اسماعیل بن الامین روایتی طرز کا قدیم مرکز ہے جہاں بچے مقامی لباس پہن کر تلاوت اور حفظ میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

 

سال ۱۹۶۷ قایم ہوا ہے جو یہاں حفظ کے حوالے سے معروف ترین مدرسہ جانا جاتا ہے۔

 

طلبا مدرسه اسماعیل بن الامین میں پانچ سال کی عمر سے حفظ شروع کرتے ہیں جہاں تجوید، قواعد اور اصول کے ساتھ حفظ قرآن میں سرگرم ہیں۔

 

عبدالسلام الزیتونی، اسماعیل بن الامین مرکز کا ڈائریکٹر ہے جوحفظ قرآن کریم کو روایتی طرز کے ساتھ انجام دینے کی نظارت کرتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: بچے یہاں ابتدا میں  «الرشیمه» کلاس میں شریک ہوتے ہیں جہاں الفاظ لکھ کر مشق اور پھر درست تلفظ سے انکو یاد کرتے ہیں۔

الزیتونی کا کہنا تھا کہ اس مرحلے کے بعد وہ املا سیکھتے ہیں جس کو مقامی زبان میں «ملّا» کہتے ہیں اور پھر یہاں سے حفظ شروع ہوتا ہے۔

 

بزرگ‌ترین مدرسه حفظ قرآن لیبی با روش سنتی

 

شیخ الزیتونی کا کہنا تھا کہ مدرسه اسماعیل بن الامین ملک میں حفظ کے اول سے پہلے نمبر کا مدرسہ شمار ہوتا ہے جنکے بچے ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مدرسے میں بچوں کو مقابلے کے حوالے سے انکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور بالخصوص رمضان میں تلاوت و مشق پر کافی کام ہوتا ہے.

الزیتونی کے مطابق مدرسے میں ۳۲۰ طبا ہیں اور یہاں پر وہ روزانہ تین بجے سے عشاء تک مصروف عمل ہوتے ہیں اور اسکول کے شیڈول کے مطابق انکی تقسیم بندی ہوتی ہے۔

 

بزرگ‌ترین مدرسه حفظ قرآن لیبی با روش سنتی

انکا کہنا تھا کہ مدرسے میں طلبا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اساتذہ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔

 

الزیتونی کے مطابق ملک میں حفظ قرآن ایک روایت چلی آرہی ہے اور نسل درنسل اس ورثے کی حفاظت کی جاتی ہے۔

 

مدرسه بن الامین نے بچوں کے والدین کی کاوشوں کے حوالے سے کہا: والدین کے لیے ایک فخر کی بات شمار ہوتی ہے کہ انکا بیٹا حفظ کریں اور اسی لیے اس روایت کو نسل در نسل محفوظ کی جاتی ہے۔

 

حکومت کو اس مدرسے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں حفاظ کی وجہ سے عربی اور اسلامی ممالک میں حفظ قرآن کے حوالے سے لیبیا کا نام روشن ہے۔/

 

4130597

نظرات بینندگان
captcha