عمانی بچوں کی روزہ داری میں اشتیاق

IQNA

دنیا میں بچوں کی روزہ داری/ ۴

عمانی بچوں کی روزہ داری میں اشتیاق

9:00 - April 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514038
ایکنا تھران: ماڈرن دنیا میں مختلف گیمز اور کھلونوں کے باوجود عمان میں «قرنقشوه» کی رسم باقی ہے جہاں بچے چراغ لیکر ترانوں کے ساتھ رمضان کا استقبال کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق عمان میں قدیم زمانے سے ہلال رمضان کے بعد لوگ افطاری کا اہتمام کرتے ہیں اور نماز و مسجد اور قرآن کے ساتھ عید کی تیاریاں شروع ہوتی ہیں۔

 

مختلف زرائع سے چاند دیکھنے کے بعد لوگ ایکدوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں. نماز تراویح تمام مساجد میں شروع ہوجاتی ہے۔

 

لوگ روایتی خوراک ، شرینی ، یخنی یا (شوربا) اور دیگر روایتی خوراک کی تیاری کرتے ہیں۔

 

دوازدهم فردوردین / آداب و رسوم رمضانی مردم عمان

 

عمانی خواتین شعبان ہی سے رمضان میں افطار و سحر کی تیاریوں کے لیے سامان خریدتی ہیں

بچؤں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ خصوصی افطار دسترخوان کی تیاری ایک روایت ہے۔

 

دوازدهم فردوردین / آداب و رسوم رمضانی مردم عمان

سیرت رسول اکرم(ص) کی تقلید میں لوگ عام طور پر کجھور اور دودھ سے افطاری کرتے ہیں.

کجھوروں سے وابستگی عمان میں نسل در نسل چلی آرہی ہے ، مساجد میں اجتماعی افطار اور بڑوں کے گھر میں جانا اور سب ملکر افطار کرنا یہاں روایت کا حصہ ہے۔

 

دوازدهم فردوردین / آداب و رسوم رمضانی مردم عمان

 

مساجد میں معارف کی نشستیں ہوتی ہیں جہاں سب قرآن و معارف کی باتیں سنتے ہیں۔ عمانیوں کی روایت ہے کہ وہ رمضان میں اپنے ہمسایوں کو افطاری پیش کرتے ہیں۔

 

نیمہ شعبان پر بعض علاقوں میں «قرنقشوه» یا قرقیعان کی رسم جو بعض دیگر خلیجی ممالک میں گرگشو(گره‌گشا) کہا جاتا ہے ادا کی جاتی ہے جسمیں بچے محلوں میں گھوم کر جاتے ہیں اور لوگ انہیں سوئٹ اور عیدی وغیرہ دیتے ہیں۔

 

اس رات بچے جھولیاں بھر کر گھر واپس آتے ہیں اور اس رسم کو بچے تمام دیگر سرگرمیوں پر ترجیح دیتے ہیں اور یہ رسم قدیم سے شوق کے ساتھ جاری ہے۔

 

رمضان کے لیے بچے چراغ لیکر ترانے پڑھتے ہویے استقبال کرتے ہیں، لوگ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن کرتے ہیں اور جوانوں کی مختلف اسلامی محفلیں جمتی ہیں۔

 

رمضان کے آخری دنوں خصوصی بازار کا اہتمام ہوتا ہے جہاں لوگ عید کی تیاری کرنے خریداری کے لیے جاتے ہیں۔

 

اشتیاق کودکان عمانی برای گرامیداشت سنت‌های رمضانی

رمضان المبارک کے اختتام پر ہلال کمیٹی چاند کا اعلان کرتی ہے اور عید کا چاند نظر آنے پر لوگ ایکدوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور کچھ لوگ تین دن پہلے ہی عید کی مبارکبادی دینا شروع کرتے ہیں۔

 

لوگ عید کی نماز ادا کرتے ہیں اور ایکدوسرے سے ملکر عید مبارک کہتے ہیں اور رمضان کے اختتام پر خوشی مناتے ہیں۔/

 

4128056

نظرات بینندگان
captcha