
ایکنا نیوز کے مطابق مسجد «شیخ زاید» واقع شهر «ابوظبی»، کو مسجدالحرام اور مسجدالنبی(ص) کے بعد تیسری بڑی مسجد ہے جو اسلامی تہذیب و تمدن کی جلوہ گاہ اور علمی مرکز شمار کی جاتی ہے۔
رمضان کے قریب آتے ہی لوگ بڑی تعداد میں یہاں آکر اس مسجد کو نماز تروایح اور عبادت کے لیے صفائی کرتے ہیں۔
رمضان میں مسجد شیخ زاید میں بارہ بڑے ٹینٹ لگائے جاتے ہیں جہاں بہترین سہولیات موجود ہوتی ہیں۔
اس مسجد میں سالوں سے روزہ داروں کی پذیرائی کی جاتی ہے جو بانی امارات «شیخ زاید بن سلطان آل نهیان» کی ایصال کے لیے منعقد ہوتی ہے۔
جورج جو مسجد شیخ زاید میں ہیڈ کک ہے انکا کہنا تھا: « روزانه ۳۰ سے ۳۵ هزار افطاری پیک تیار کیے جاتے ہیں جن سے روزہ داروں کی پذیرائی کی جاتی ہے».
جورج کی ٹیم میں ۹۰ کک اور ۱۴۵ خدمت کار مصروف عمل ہیں جو مختلف شفٹ میں کام کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا: «تمام خدمت کار دن اور رات دو شفٹ میں کام کرتے ہیں مثلا ۱۰ هزار کلو گاجر، ٹماٹر اور پیاز وغیر دھوتے اور کاٹتے ہیں، گوشت تیار کرتے ہیں اور صبح کے شفٹ میں انکو پکانے کی تیاری ہوتی ہے اور پھر انکی پیکنگ کا مرحلہ آتا ہے۔
ہزاروں پیکنگ شدہ افطاری کا سامان مسجد شیخ زاید کے اسٹاف کے زریعے سے مختلف علاقوں میں تقسیم ہوتے ہیں اور اسکے علاوہ ہزاروں دیگر پیکنگ مسجد میں روزہ داروں میں تقسیم ہوتے ہیں۔
مسجد میں افطاری کے علاوہ طبی کیمپ بھی لگایا جاتا ہے اور امارات میں رسم ہے کہ افطاری کے وقت توپ کا گولہ فائر کیا جاتا ہے۔
رمضان میں ایوریج ایک ملین ۲۵۱ هزار و ۶۱۹ روزہ دار مسجد میں مہمان بنتے ہیں۔/
4127429