ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الخلیج»، کے مطابق بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت و اذان بعنوان «عطر الکلام» کے سیمی فاینل مرحلے میں گذشتہ روز سے شروع ہوچکے ہیں جودارالحکومت ریاض میں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق «عطر الکلام»مقابلوں کے اس مرحلے میں دنیا کے تیرہ ممالک سے سولہ نمایندے شریک ہیں اور ایران کے قاری «یونس شاهمرادی» بھی اس مرحلے میں شریک ہے۔
حسن قرآت شعبے میں «محمد نور ابراهيم» ایتوپیا، «صلاح الدين متعبيد» جرمنی، «احمد السيد اسماعيل» - مصر، «عبدالعزيز الفقيه» - سعودی عربی، «عبدالله الدغری» اور«زكريا الزيرک» مراکش، جب کہ «يونس شاهمرادی» ايران اور«محمد الهبطی» اسپین سے گذشتہ روز مقابلوں میں شریک تھے۔
اذان کے شعبے میں «محمد حافظ الرحمن» اور«ابراهيم اسد» برطانیہ، «عيسى الجعدی» یمن، «محمد آل الشريف» سعودی عرب، «حميد الرئيسی» امارات، «رهيف الحاج» لبنان، «ضياءالدين» انڈونیشیاء اور «ريان موسى هوساوی» نایجریا سے شریک ہیں۔
مذکورہ مقابلے سعودی ادارہ فلاح و بہبود کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں جہاں انعامات کے لیے تین ملین ڈالر سے زاید رقم مختص کیے گیے ہیں۔
مقابلوں میں دنیا کے 165 ممالک سے پچاس ہزار امیدوار شریک تھے جس کا مقصد اسلامی دنیا مین رنگا رنگی اور قرآن و صلاحیت کو سامنے لانا بتایا جاتا ہے۔
ججز کمیٹی میں پانچ ماہر ترین افراد شامل ہیں جو فیصلوں کے مختار ہیں.
سیمی فائنل مقابلے ریاض میں جاری ہیں جو ٹی وی چینل mbc۱ اور «شاهد» ایپ سے لائیو نشر کیے جارہے ہیں۔/
4130934