قرانی نمایش اسلامی ممالک کی نشست کے لیے بہترین موقع

IQNA

وزیر ثقافت:

قرانی نمایش اسلامی ممالک کی نشست کے لیے بہترین موقع

7:38 - April 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514046
ایکنا تھران: محمدمهدی اسماعیلی نے نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا: اس سال دنیا کے ۲۱ ممالک سے لوگ شریک ہیں جہاں امید ہے وحدت بخش نشتیں ہوں گی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی وزیرثقافت محمدمهدی اسماعیلی، نے تھران میں امام خمینی کمپلیکس میں بین الاقوامی قرآنی نمایش کے بین الاقوامی شعبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا: خوشی کا مقام ہے کہ آج بین الاقوامی مہمانوں اور بالخصوص موریتانیہ اور نایجیریا کے وزیرثقافت کی خدمت میں حاضری کا موقع ملا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس شعبے کی وجہ سے وحدت بخش نشستوں کی توقع ہے۔

 

اسماعیلی کا کہنا تھا: آج ایران میں لاکھوں حفاظ اور قرآنی ایکٹویسٹ مصروف عمل ہیں جو مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہے، اور رمضان المبارک میں بالخصوص یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں بھی فعالیت ہورہی ہیں۔

 

محمدمهدی اسماعیلی کا کہنا تھا: اکیس ممالک کی شرکت سے نمایش کا آغاز ہوا ہے اور امید ہے اسلامی معارف میں آشنائی میں مدد ملے گی۔

 

ایرانی وزیرثقافت کا کہنا تھا: 75 ہزار مربع میڑ پر تھران کے امام خمینی کمپلیکس میں اس نمایش کا اہتمام ہوا ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربوں سے فایدہ اٹھایا جاسکے۔

 

نایجریا کے وزیر ثقافت نے اس تقریب سے خطاب میں کہا: میں نایجریا کی نمایندگی کررہا ہوں اور ضروری سمجھتا ہوں کہ اس کاوش پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کروں۔

 

نمایشگاه قرآن فرصتی برای گردهمایی کشورهای اسلامی است

 

نایجریا کو اسلام پر فخر ہے

نایجرین وزیر ثقافت محمد حمید کا کہنا تھا: ہم یہاں پر اسلام و قران کی تبلیغ کے لیے موجود ہیں اور کہونگا کہ مغربی افریقہ میں کافی مسلمان موجود ہیں اور ہم اسلام اور اسلامی کلچر پر فخر کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا: افریقہ میں نایجریا میں سب سے بڑی اسلامی یونیورسٹی موجود ہے اور اسلامی کلچر کے فروغ میں ہمارا بڑا کردار ہے۔

 

موریتانیہ کے وزیر ثقافت الداه ولد سيدی ولد أعمر طالب، نے ایرانی نمایش میں دعوت پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: موریتانیہ اس نمایش میں شرکت اور ایران سے تعلق پر فخر کرتا ہے اور اس طرح کی نمایش سے اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

 

نمایشگاه قرآن فرصتی برای گردهمایی کشورهای اسلامی است

 

وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اور  قرآن کریم اہم ترین کتاب ، اسکی تلاوت اہم اور اس پر عمل ضروری ہے۔

 

نمایشگاه قرآن فرصتی برای گردهمایی کشورهای اسلامی است

 

قابل ذکر ہے کہ تیسویں بین الاقوامی نمایش تھران میں جاری ہے جہاں اکیس دیگر ممالک شریک ہیں جنمیں پاکستان، ہندوستان، تیونس، الجزایر، روس، عراق، سری لنکا، عمان، لبنان اور ملایشیا وغیرہ شامل ہیں جہاں وہ کلچر اور اسلامی حؤالوں سے اسٹال لگائیں گے۔/

 

4131220

نظرات بینندگان
captcha