ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم کے مطابق قرآنی معارف کی اہمیت کے پیش نظر مسجدالحرام و مسجدالنبی متولی کا کہنا تھا کہ بہترین اساتذہ کے ساتھ تلاوت، تجوید، حفظ اور دیگر شعبوں میں سرگرمی شروع کردی گیی ہے۔
ان اساتذہ اور ماہرین کے ساتھ مسجدالحرام و مسجدالنبی میں قرآنی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں کہاں لوگ شریک ہوتے ہیں۔
متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق رمضان کے آغاز سے روزانہ تقریبا 734 قرآنی محافل دونوں مساجد میں منعقد ہوچکی ہیں۔
روزانہ ۱۲ هزار ۶۴۱ لوگ ان محافل میں شریک ہوتے ہیں اور اب تک ان محافل سے 103 افراد بہترین علوم سے مزین ہوچکے ہیں۔
متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق شرکاء محافل کو ٹرانسپورٹ سمیت مختلف سہولتیں دی جارہی ہیں اور اب تک چھ ہزار افراد ان زرایع سے استفادہ کرچکے ہیں۔
مذکورہ پروگراموں کے علاوہ اب تک ۱۲۷ محافل تلاوت، تجوید اور حفظ قرآن کریم الگ سے منعقد ہوچکی ہیں جہاں قرآن دوست لوگ شریک ہوچکے ہیں۔/
4131237