مقبوضہ علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر پاپ کو تشویش

IQNA

مقبوضہ علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر پاپ کو تشویش

9:09 - April 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514093
ایکنا تھران: پاپ فرانسیس نے فلسطین و قدس کے مقبوضہ علاقوں میں کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ السفیر نے لکھا ہے کہ پاپ فرانسیس نے فلسطینیوں اور اسرائیل میں جھڑپوں اور کشیدہ صورتحال پر شدید پریشانی کا اظھار کیا ہے۔

انکا کہنا تھا: ایسے حملوں سے امن کی کاوشوں کو شدید دھچکہ لگ سکتا ہے اور باہمی اعتماد سازی کی فضا کو نقصان ہوسکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ رمضان کے آخری دنوں میں مسجد القصی میں حالات کشیدہ ہیں جہاں نمازیوں پر صہیونی فورسز نے وحشانہ انداز میں یلغار کرکے شیلنگ کی ہے۔

 

صہیونی فورسز نے آنسو گیس کے گولے فائر کرنے کے علاوہ تشدد کیا اور مسجد الاقصی کی توہین کی جس پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے شدید غم اور غصے کا اظھار کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا ہے۔/

 

4132779

نظرات بینندگان
captcha