تیرہ ممالک کے مسلمان امریکی پالیسیوں سے ناراض

IQNA

گلوپ کا اعلان

تیرہ ممالک کے مسلمان امریکی پالیسیوں سے ناراض

9:12 - April 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3514094
ایکنا تھران: گلوپ سروے میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریسی، الیکشن اور معیشتی پروگراموں میں امریکہ کو مسلم ممالک بالخصوص افغانستان میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

ایکنا نیوز-  طلوع نیوز کے مطابق سروے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پچاسی فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ واشنگٹن ڈیموکریسی، خواتین کے حقوق اور سیاسی و اقتصادی پروگراموں میں مکمل ناکام رہا ہے۔

صرف چودہ فیصد لوگوں نے افغانستان میں ڈیموکریسی اور سیاسی و اقتصادی نظاموں کی بحالی میں کامیابی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے.

تیرہ دیگر ممالک کے لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ ان ممالک میں سیاسی اقتصادی پروگرام میں ناکام رہا ہے۔

 

ایران میں کم ترین لوگوں نے رضامندی اور کویت میں سب سے زیادہ لوگوں نے امریکی کوششوں پر اعتماد کا اظھار کیا ہے۔

مذکورہ سروے ان ممالک میں انجام دیا گیا ہے افغانستان، عراق، ایران، پاکستان، ترکی، تیونس، کویت، لیبیا، فلسطین، یمن، لبنان، اردن اور مراکش وغیرہ۔

 

4132698

نظرات بینندگان
captcha