ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کی رپورٹ میں گلوبل ویلیج ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں عدالتی حکم کے بعد ایک منظم مشکوک سرگرمی شروع کردی گیی ہے جسمیں مسلمانوں پر حملے کی روک تھام کی درخؤاست کی گیی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم اور انسانی حقوق قوانین پر عملدرآمد کے احکامات سے مودی حکومت پر دباو میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ایک منظم سازش کی منصوبہ بندی کی گیی ہے۔
گذشتہ مہینے عدالت عالیہ نے حکم صادر کیا تھا جسمیں نفرت آمیز تقاریر روکنے میں ناکامی پر حکومت کی سرزنش کی گیی اور واضح کیا گیا تھا کہ یہ سلسلہ اس وقت رک سکتا ہے جب مذہب کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔/
4133425