ایکنا نیوز کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے اور باقاعدہ اعلان ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٖٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو عیدکا چاند دیکھنے کے لیے ہلال کیمٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔/