ایرانی صدر کی فلسطین کاز پر اسلامی ممالک کی وحدت پر تاکید

IQNA

بنگلہ دیشی وزیراعظم سے گفتگو میں؛

ایرانی صدر کی فلسطین کاز پر اسلامی ممالک کی وحدت پر تاکید

8:08 - April 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514146
ایکنا تھران: ایرانی صدر نے گفتگو میں مسئله فلسطین اور ان پر قابض رژیم کے مظالم کے مقابل اسلامی وحدت کو ضروری قرار دیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی صدر آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایرانی صدر حجت‌الاسلام سید‌ابراهیم رئیسی نے گذشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم «شیخ حَسینه»، سے ٹیلی فونک گفتگو میں مسئله فلسطین اور ان دنوں مسجدالاقصی میں روزہ داروں پر تشدد کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

ایرانی صدر نے اس موقع پر عید فطر کی پیشگی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے دوستانہ تعلقات میں اضافے پر تاکید کی اور کہا دونوں ممالک میں اقتصادی شعبوں میں تعاون کی مزید ضرورت ہے۔

 

شیخ حَسینه نے گفتگو میں ایرانی صدر کی بات پر تاکید کرتے ہوئے صہیونی رژیم کی جانب سے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب رژیم کی مخالفت ہمارے ملک کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

 

بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات میں اضافہ کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید استحکام بخشنے پر آمادگی کا اعلان کیا۔/

 

4134905

نظرات بینندگان
captcha