مصری نابینا بچے کی حفظ قرآن میں شاندار صلاحیت+ ویڈیو

IQNA

مصری نابینا بچے کی حفظ قرآن میں شاندار صلاحیت+ ویڈیو

8:15 - April 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514147
ایکنا تھران: الازھرکے امور قرآن کریم کی جانب سے ایک نابینا بچے کی حفظ قرآن ویڈیو وائرل کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق الازھر کے قرآنی امور کے سیکریٹری ابویزید سلامه، نے اس مرکز کے ایک شاگرد بچے کی ویڈیو نشر کی ہے جسمیں انکی حیرت انگیز صلاحیت ظاہر ہوتی ہے.

 

اس ویڈیو کو جو سلامه کی فیس بیک پیج پر وائرل ہوئی ہے اس میں نابینا مصری بچے حفظ قرآن کے علاوہ آیات کے نمبر اور صفحوں کے نمبر اور لوکیشن بھی بتا دیتا ہے۔

 

الازھر قرآنی امور کے ڈائریکٹر نے اس بچے کی صلاحیت پر حیرت کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی صلاحیت سے دل خوش اور روشن ہوجاتا ہے، انکا کہنا تھا: جب آپ اس بچے سے آیت کا پوچھتے ہیں تو گویا ایک کمپوٹر آپ کو جواب دیتا ہے وہ بہ آسانی آیت کے پہلے حصے اور بعد والی آیت اور نمبر وغیرہ بتا دیتا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

انہوں نے اس صلاحیت کو خدا کی موہبت اور عنایت قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ خدا اس بچے کو انکے والدین اور مصر کے لیے حفظ و امان میں رکھے۔/

 

4134517

 

نظرات بینندگان
captcha