ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق فسلطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے بیان میں مقامی صہیونی آباد کاروں کی جانب سے حرم شریف ابراھیمی کے احاطے میں دیواروں پر صہیونی پرچم لگانے کی مذمت کی گیی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین اور جینوا معاہدے کی منافی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔
وزارت خارجه کے بیان میں کہا گیا ہے: مسجد ابراهیمی پر تسلط اور یہودی سازی کی سازش کسی صورت قبول نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقدام یہاں کی ثقافتی شناخت اور اسلامی تشخص کو مٹا کر یہودی رنگ دینے کی کوشش کی کڑی ہے۔
وزارت خارجه اردن کے بیان میں بھی مسجد ابراهیمی کی دیواروں پر پرچم لگانے کی شدید مذمت کی گیی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز مقامی آباد کاروں اور فورسز کی حمایت سے مسجد ابراہیمی کی دیواروں پر صہونی پرچم لگائے گیے۔/
4136160