چین؛ مسلم نشین ریاست سین‌کیانگ میں مسلم سفارت کاروں کا دورہ

IQNA

چین؛ مسلم نشین ریاست سین‌کیانگ میں مسلم سفارت کاروں کا دورہ

7:13 - May 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514211
ایکنا تھران: چودہ ممالک جنمیں ایران، انڈونیشیاء، پاکستان، برازیل، سینیگال وغیرہ شامل ہیں انکے سفارت کاروں نے سینگیانگ کا دورہ کیا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی ڈیلی چاینا کے مطابق پاکستان، ایران ، انڈونیشیاء سمیت مختلف اسلامی ممالک کے سفارت کاروں نے مسلم نشین چینی علاقے سینکیانگ کا دورہ کیا۔

اسلامی ممالک کے قونصل جنرل کے گروپ ن چینی شھر ارومچی سمیت کاشغر، تورپان اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور قریب سے لوگوں سے ملے۔

اس دورے میں وفد نے علاقے کی ترقی کو سراہا اور وہاں پر بقائے باہمی کی فضا کو قابل قدر قرار دیا۔

پاکستانی کے چنگدو میں متعین قونصل جنرل حنین عباس خان نے سینکیانگ میں دہشت گردی کے مؤضوع پر ایک نمایش کا بھی دورہ کیا اور کہا: دہشت گردی کے لیے عوام میں ترقیاتی کام ضروری ہے اور اس حوالے سے چین نے گرانقدر خدمات انجام دی ہے۔

 

وفد نے شهر کاشغر کے قدیم حصے کا بھی دورہ کیا. میانمار کے سفیر زاو لین نے اس علاقے کو سیاحت کے لیے بہترین جگہ قرار دیا۔

انڈونیشیا کے گوانگژو میں متعین قونصل جنرل بن پرکاسا نے وہاں پر عقیدے کی آزادی کی فضا کو مناسب قرار دیا اور کہا کہ سین کیانگدر اور کاشغر میں لوگ مذہبی سرگرمیوں میں آزاد ہیں اور انڈونیشا چینی تجزے کی سازشوں کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چین پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ اس نے اویغور میں دس لاکھ مسلمانوں کو جیل نما کیمپوں میں نظر بند رکھا ہے اور چین سینکیانگ میں مسلم آبادی گھٹانے کی سازش پر عمل پیرا ہے، چین ان الزامات کو رد کرتا آرہا ہے۔

 

4137110

نظرات بینندگان
captcha