اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار فوجی حکام پر پابندی پر تاکید

IQNA

اقوام متحدہ کی جانب سے میانمار فوجی حکام پر پابندی پر تاکید

7:10 - May 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514221
ایکنا تھران: اقوام متحدہ کے سنئیر رکن نے کہا ہے کہ میانمار فوجی حکام پر پابندی سے عوام پر مظالم روکنے میں مدد ملے گی۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب جسور پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے نمایندے ٹام انڈروز نے انسانی حقوق بارے گفتگو میں کہا کہ میانمار میں فوجی حکام پر پابندیوں سے تشدد روکنے میں مدد ملے گی، انکا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی کوششوں کی ناکامی سے میانمار میں لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

انکا کہنا تھا: من پسند گرفتاریاں، تشدد اور منظم بربریت میانمار سرکار کی علامت بن چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمایندے نے ایک بڑے انسانی المیے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں بدترین صورتحال ہے اور فنڈ کی کمی کی وجہ سے وہاں مہاجرین کو خوراک دینے کی فنڈ میں بیس فیصد کمی کی گیی۔

دس لاکھ کے لگ بھگ روھنگیا پناہ گزین کاکس بازار کے کیمپوں میں بدترین حالات میں رہنے پر مجبور ہیں جو جان بچانے کے لئے میانمار سے فرار کرگیے ہیں۔

اب تک میانمار کی فوجی حکومت جس نے بغاوت کے ساتھ حکومت کو کنٹرول کی ہے پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔/

 

4137594

نظرات بینندگان
captcha