ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق رگبی عالمی فیڈریشن جنوبی افریقہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی تل ابیب کلب (Tel Aviv Heat) کو مقابلوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
طے پایا تھا کہ مذکورہ اسرائیلی ٹیم چوبیس مارچ سے مقابلوں میں شرکت کرتی تاہم ایسا نہیں ہوا۔
فیڈریشن کے سربراہ مارک الکساندر کے مطابق مقابلے میں اختلافات روکنے کے حوالے سے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
عالمی رگبی فیڈریشن (World Rugb)، نے بھی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیم کو خارج کرنا تعصب کی بنا پر نہیں تھا بلکہ سیکورٹی مسائل کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ۔
وزارت ثقافت و کھیل نے فروری میں جنوبی افریقی مقابلوں میں اسرائیلی ٹیم کو دعوت کی منسوخی کی حمایت کی تھی۔
. اسرائیلی ٹیم کے مینجر پیت سیکل نے سیکورٹی کے نام پر اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔
یهودی گروپس نے امریکی ٹیم کو جو اس ٹیم کی جگہ کھیل رہی تھی اس کو مقابلوں سے دست بردار ہونے کا کہا اور تاکید کی تھی کہ امریکیوں کو تل ابیب ٹیم کے ساتھ اظھار یکجہتی کرنا چاہیے تاہم امریکی ٹیم نے دست برداری سے انکار کیا۔/
4137700