ایکنا نیوز- الخلیج اونلاین نیوز کے مطابق عمان کے مفتی اعظم، شیخ احمد الخلیلی، نے مسقط میں جنوبی کوریا کے پاپ سنگر گروپ کے کنسرٹ کی شدید مذمت کی ہے۔
الخلیلی نے ٹوئٹ کیا ہے: اس خبر پر شدید افسوس ہوا کہ ملک میں ایک گناہ کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عمان کے مفتی اعظم کا کہنا تھا: تمام اعلی حکام سے درخواست ہے کہ اس نادرست پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
کنسرٹ کے اہتمام کی خبر نے ایک جھگڑا کھڑا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر اعتراضات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔
پروگرام کے مطابق نو جون کو مدینہ العرفان کے تھیٹر میں کسنرٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا خاص کر ٹوئٹر پر بعض ایکٹویسٹوں نے اس ہیشٹیگ کے ساتھ «#نه_به_کیپاپ_عمان» کنسرٹ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
4137955