دارالقرآن یورپ؛ قرآنی تعلیمات کی ترویج میں پیش پیش

IQNA

دارالقرآن یورپ؛ قرآنی تعلیمات کی ترویج میں پیش پیش

7:05 - May 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514236
ایکنا تھران: دارالقرآن یورپ ایک عشرے قبل قرآنی اہداف کے لئے قایم کیا گیا اور انکی سرگرمیوں کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔

یورپی دارالقرآن مرکز کے سنئر رکن عبدالحمید کاظمی  نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: دارالقرآن مرکز سال 2012 کو قایم کیا گیا جس کا مقصد انگریزی زبان کے ساتھ قرآنی تعلیمات کو عام کرانا تھا۔

کاظمی کا کہنا تھا: بارہ سال گزرنے کے بعد آج یہ مرکز پانچ زبانوں یعنی اسپینش، فرنچ، انگریزی، ہالینڈی اور عربی میں خدمات انجام دی جاتی ہیں۔

تفسیر، حفظ، تجوید و روخوانی برای قرآن‌آموزان کشورهای مختلف به این زبان‌ها شده است اور اب تک ان زبانوں میں متعدد تفسیراور قرآنی فھمی کے کورسز منعقد کراچکے ہیں۔

کاظمی کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کے ایک سو نوے ممالک سے لوگ ہمارے پروگرام سے استفادہ کرچکے ہیں اور تین ہزار لوگ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں ستر کورسز اب تک ہم منعقد کراچکے ہیں۔

 

کاظمی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بچوں کے لیے ہمارے مرکز کی جانب سے ایسے پروگرام پیش ہوچکے ہیں۔

کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ مخیرین اور اپنی مدد آپ کے تحت چل رہا ہے۔

 

دارالقرآن اروپا

 

انکا کہنا تھا کہ انگریزی زبان میں تجوید و تفسیر سے لے کر اساتذہ کی تربیت تک مختلف اسلامی کورسز ہم کراتے ہیں

کاظمی کا کہنا تھا کہ مذاہب میں اتحاد کے علاوہ جدید طرز اور روش تعلیم کے ساتھ ہمارے لوگ اپ ٹوڈیٹ کلاسز اور سروسیز فراہم کرتے ہیں۔

 

کاظمی کا کہنا تھا: ہماری ویب سائٹ کو ساٹھ اراکین اور ماہرین برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، فرانس، ایرلینڈ، ہندوستان، پاکستان اور روس سے کنٹرول اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور اس ایڈرس پر ویب سائٹ

www.DarulQuran.co.UK  کو مشاہدہ اور مطالعہ کرسکتے ہیں۔/

 

4137633

نظرات بینندگان
captcha