خیبرپختونخوا: ضلع کرم کے اسکول میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

IQNA

خیبرپختونخوا: ضلع کرم کے اسکول میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

16:28 - May 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514237
ایکنا تھران: ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے مختلف واقعات میں شیعہ اساتذہ سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے فائرنگ اسکول کے اسٹاف روم میں کی، فائرنگ کے واقعے کے بعداسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے۔ اس سے قبل  آج پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔ چلتی گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے استاد کا تعلق بھی تری مینگل ہائی اسکول سےتھا۔ ٹیچرمحمد شریف کو شلوزان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے، ان واقعات میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اپر کرم میں شلوزان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha