ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ٹی آرٹی عربی کے مطابق دھلی نو کشمیر بارے خصوصی قانون سازی کے بعد کشیدہ حالات دیکھ رہا ہے اور اسی امر کو دیکھتے ہوئے انکی حکمت عملی بدل رہی ہے۔
اس حوالے سے مودی سرکار نے «گاوں کے محافظین» کے نام سے شدت پسند گروپ کو مسلح کرلیا ہے جس کا مقصد مسلم آبادی میں خوف و دہشت پھیلانا ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق پانچ ہزار سے زاید ہندو شدت پسندوں کو مسلح کرلیا گیا ہےجب کہ فرنچ میڈیا کے مطابق کشمیری حکام نے ایک گاوں پر حملے کے بعد ایک سو پچاس ہندوں کو مسلح کرلیا ہے.
76 سال قبل جب کشمیر کو تقسیم کیا گیا تو ان میں حاکمیت پر پھڈا ہوا اور اس حوالے سے کئی جنگیں ہوچکی ہیں اور علیحدگی پسند تنظیمیں بنی ہیں اور اب تک فسادات یا جھڑپوں میں ہزار لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
گاوں کے مسلح محافظین کا گروپ جو 1990 کو بنایا گیا ہے جموں کشمیر میں حفاظت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آخری سالوں میں ان پر الزامات لگایے گیے کہ یہ سیاسی کام کررہا ہےاور مسلمانوں پر مظالم می انکا کردار ہے۔
اگرچہ مودی سرکار ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے اور انکا کہنا ہے کہ مذکورہ مسلح گروپ امن و امان کے لیے بنایا گیا ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس گروپ پر تشویش کا اظھار کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکار ان سے مخالفین کی سرکوبی میں کام لے رہا ہے۔/
4138034