قاہرہ؛ مسجد امام حسین(ع) میں نامور مصری قاریوں کی محفل

IQNA

قاہرہ؛ مسجد امام حسین(ع) میں نامور مصری قاریوں کی محفل

7:39 - May 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514249
ایکنا تھران: ختم قرآن کریم کی محفل میں تیس قاری اور ائمه جماعات شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصراوی کے مطابق وزارت اوقاف مصر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ختم قرآن کریم کی محفل میں مختلف مساجد کے امام، قرآء شریک ہوں گے اور محفل  مسجد امام حسین(ع) میں منعقد ہوگی۔

 

مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے گذشتہ روز رمضان قرآنی پروگرام کے اختتامی تقریب میں اس محفل بارے خبر دی۔

 

محمد مختار جمعه کے مطابق مذکورہ محفل بیس مئی کو معروف قرآء کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔

 

تاہم وزیر اوقاف نے معروف قرآء کے ناموں کو بتانے سے گریز کیا۔

 

مذکورہ محفل اس سے پہلے بھی منعقد ہوچکی ہے اور وزارت اوقاف کی جانب سے اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد قرآنی تلاوت کو احیا کرنا اور مسجد کی رونق بڑھانا ہے۔

 

وزارت اوقاف مصر کے مطابق مذکورہ محافل میں عام لوگوں کا داخلہ فری ہے اور وہ ان محافل میں شرکت کرسکتے ہیں۔

 

وزارت اوقاف مصر کا منصوبہ ہے کہ مساجد میں نامور قرآء کی تلاوت کے ساتھ مساجد میں لوگوں کو درست تجوید اور قرآت سے روشناس کرایا جائے تاکہ قرآن فھمی عام ہوسکے، اسی طرح خواتین کے لیے بھی قرآنی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔/

 

4138806

نظرات بینندگان
captcha