دنیا میں اسلام فوبیا میں اضافہ امریکی پالیسیوں کا نتیجہ

IQNA

امریکی لاء یونیورسٹی استاد:

دنیا میں اسلام فوبیا میں اضافہ امریکی پالیسیوں کا نتیجہ

9:22 - May 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514279
ایکنا تھران: امریکی یونیورسٹٰی استاد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ دنیا میں اسلام فوبیا میں اضافے کا سبب بنا ہے۔

ایکنا نیوز- ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق کتاب " جدید صلیبی جنگیں، اسلام فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف عالمی جنگ" کے مصنف خالد علی بیدون کا کہنا تھا کہ امریکی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے اسلام فوبیا میں تیزی آئی ہے۔

 

مذکورہ مصنف کا کہنا تھا کہ امریکی نعرہ بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں اضافہ ہوا ہے۔

.

 

کتاب «صلیبی جنگیں، اسلام فوبیا» تازہ شایع ہوئی ہے جس کو ایک اسٹریٹجیک کتاب کی حیثت سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

 

بیدون امریکی یونیورسٹی (Wayne State University) کے تحقیقئ بورڈ کا رکن بھی ہے انکا کہنا تھا اسلام فوبیا ایک اسلحہ بن چکا ہے جس کے زریعے سے وہ دنیا بھر میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے اور دوسروں کے وسایل پر تسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: میں نے اس کتاب کا عنوان اس وجہ سے رکھا ہے تاکہ اسلام مسیحی جنگ کی تاریخ پر روشنی ڈال سکوں، جب جارج بش نے صلیبی جنگ کا نعرہ بلند کیا۔

 

بیدون کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے حوالے سے میں  هندوستان، چین، فرانس اور کینیڈا میں کافی لوگوں سے بات چیت کی ہے اور انکے احساسات کو درک کرنے کی کوشش کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلام فوبیا کے حوالے سے دنیا بھر میں لوگؤں کے احساسات ایک جیسے نہیں اور وہاں کے حالات کے پیش نظر مختلف عوامل موثر ہیں۔

 

بیدون کا کہنا تھا کہ یورپ اسلام فوبیا کے حوالے سے بدترین ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں لوگ خواتین کے حجاب، مساجد اور داڑھی سے برے احساس کا تجربہ کرتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان ممالک میں مسلمان ایک خاص بے چینی کا تجربہ کرتے ہیں اور انکو گمان ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ سے زیر نظر ہیں۔

 

بیدون کا کہنا تھا: جب میں کسی جاب کے لیے درخواست کرتا ہوں اور اس میں میرا نام خالد علی بیدون لکھا ہے تو جاب دینے والا میری جگہ کسی اور کو جس کا نام ایڈوارڈ زیادہ ترجیح دے گا، اگر کوئی مسلمان خاتون حجاب کے ساتھ جاتی ہے تو اس کو ساتھ دوسرے طریقے سے پیش آیا جاتا ہے۔/

 

4139641

نظرات بینندگان
captcha