تہران کتب میلہ میں آستانہ مقدس عباسی کا اسٹال

IQNA

تہران کتب میلہ میں آستانہ مقدس عباسی کا اسٹال

8:26 - May 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514289
ایکنا تھران: آستانہ مقدس عباسی کے مطابق چونتیسویں بین الاقوامی کتب میلے میں جدید درسی مواد کے ساتھ شریک ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الکفیل نیوز کے مطابق آستانہ عباسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حرم حضرت عباس علمدار کا اسٹال جمعرات سے فعال ہوچکا ہے۔

 

آستانہ عباسی کے فیسٹیول امور کے انچارج سید عقیل الیاسری، کا اس بارے کہنا تھا: آستانہ عباسی کا اسٹال جمعرات سے فعال ہوچکا ہے اور جمعرات تک یہ اسٹال جاری رہےگا۔

 

انکا کہنا تھا: روضہ حضرت عباس کی جانب سے اسٹال میں آستانے کی مصنوعات یا محصولات پیش ہوںگی جنمیں مختلف علمی تھیسیز، کتب اور دیگر مواد شامل ہیں۔

 

الیاسری کا کہنا تھا: چونتیسویں بین الاقوامی تھران کتب فیسٹیول میں شریک حضرت ابوالفضل عباس(ع) کے اسٹال پر روضے کے عشاق عریضہ لکھ کر جمع کراسکتے ہیں جنکو روضہ تک پہنچایا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: اسٹال پر عریضہ لکھنے کا فارم موجود ہے جن کی خواہشات اور حاجات لکھ کر جمع کراسکتے ہیں۔

 

الیاسری کا کہنا تھا: اسٹال پر بڑے مانیٹر میں آستانے کی مصنوعات کی نمایش ہوگی جن سے شائقین استفادہ کرسکتے ہیں۔/

 

 

 

 

4140365

نظرات بینندگان
captcha