ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق غزہ مجاہدین کی حمایت میں ریلی کا آغاز جنین کیمپ سے ہوا جسمیں شرکاء نے غزہ کی حمایت میں نعرے لگائے اور کمانڈروں سے مطالبہ کیا کہ امداد کے لئے انکو اسلحہ دیا جایے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق جنین مہاجر کیمپ میں مختلف گروپوں نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حملوں کے خلاف غزہ میں دھرنا دیا ہے۔
درجنوں مظاہرین نے دھرنے میں شرکت کی اور غاصبوں کے خلاف نفرت کا اظھار کیا ۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی بربریت روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔
مسجدالاقصی میں لوگوں کی آمد
فلسطینی میڈٰیا کے مطابق ہزاروں نمازیوں نے گذشتہ روز نماز فجر کے لیے مسجد الاقصی میں حاضری دی اور مسجد حضرت ابراهیم (ع) میں نماز ادا کی۔
نمازیوں نے مسجد میں یہودی آباد کاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا۔
سینکڑوں نمازیوں نے نماز ادائیگی کے بعد مسجد میں اعتکاف شروع کیا اور اپنے رب سے راز و نیاز میں مصروف رہیں۔
شهر الخلیل میں بھی سینکڑوں فسلطینیوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد حضرت ابراهیم (ع) کے دفاع کے لیے نعرہ بازی اور مظاہرہ کیا۔/
4140431