استنبول میں مسجد «بارباروس خیرالدین پاشا» کا افتتاح + ویڈیو

IQNA

استنبول میں مسجد «بارباروس خیرالدین پاشا» کا افتتاح + ویڈیو

12:35 - May 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514295
ایکنا تھران: تین سال کے بعد استنبول کی مسجد «بارباروس خیرالدین پاشا» کی تعمیر مکمل ہونے پر ترک صدر رجب طیب اردوغان، نے اس مسجد کا افتتاح کیا۔

ایکنا نیوز- ڈیلی صباح کے مطابق عثمانی کمانڈر  سے منسوب مسجد بارباروس پاشا، استنبول کے تجارتی مرکز لونت میں قایم کی گیی ہے جس کو تین سال کے عرصے میں تعمیر کی گیی ہے اور گذشتہ روز اس کا افتتاح کیا گیا۔

اس مسجد کو عثمانی دور کے طرز پر مسجد سلیمانیه کے طرز پر تعمیر کی گیی ہے. اس مسجد کی سنگ بنیاد ۳ جون ۲۰۲۰ کو ترک صدر نے رکھی تھی۔

 اردوغان نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اس مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا:  بارباروس خیرالدین پاشا «لوند» (عثمانی کمانڈر) کے سپاہیوں کے نام سے اس مسجد کو منسوب کیا گیا ہے۔

اردوغان کا کہنا تھا کہ مسجد کو کمترین مدت میں مکمل کی گیی ہے اور اس کے لیے ۷۵۰ میلین لیره (۳۸,۲ میلیون ڈالر) مختص کیا گیا تھا۔

مذکورہ مسجد ۱۸۵۰۰ مربع میڑ پر محیط ہے. یہ مسجد بویوکدره سارییر اور تاریخی مسجد یلدیز جو  سلطان ابوالحمید دوم کے دور کی ہے اس کے درمیان واقع ہے.

مسجد کا گنبد کی چوڑائی ۲۴ میٹر  اور لمبائی ۴۴ میٹر ہیں، اور مسجد چار میناروں میں گھری ہوئی ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

مسجد کے اندورنی حصوں میں ترک خطاط فرهات کورلو، نے سوره ابراهیم(ع) کی آیات خطاطی کی ہے جو پانی کی اہمیت بارے ہے۔

مسجد کے ثقافتی شعبے کے سربراہ ارگین کولونک، نے مسجد بارباروس کو مکمل تیار قرار دیتے ہوئے کہا: کلاسیک طرز کی اس مسجد سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔/

 

افتتاح مسجد بارباروس خیرالدین پاشا در استانبول +فیلم

افتتاح مسجد بارباروس خیرالدین پاشا در استانبول +فیلم

افتتاح مسجد بارباروس خیرالدین پاشا در استانبول +فیلم

افتتاح مسجد بارباروس خیرالدین پاشا در استانبول +فیلم

 

4140508

نظرات بینندگان
captcha