
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام اور مشرقی آشوری کلیسا کے درمیان ڈائیلاگ کی چوتھی نشست «ایمان و جوان کے عنوان سے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے حسینیه الزهرا(س) میں جاری ہے۔
ایرانی وزیر ثقافت نے نشست میں مشرقی آشوری کلیسا کے رہنماوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایران اور آشوری کلیسا کے درمیان تعلقات کی تاریخ کئی ہزار سالہ قدیم ہے۔
انکا کہنا تھا: ہمارا ایمان ہے کہ آسمانی مذاہب مشترکات کے زریعے سے دنیا کی مشکلات کو بڑی حد تک ختم کرسکتے ہیں۔
محمدمهدی اسماعیلی کا کہنا تھا: آسمانی مذاہب کا پیغام، صلح، سکون اور بقائے باہمی ہے۔
اسماعیلی نے کہا کہ ایسے لوگ کافی ہیں جو ہمیشہ اختلافات ڈالتے ہیں اور یہ لوگ تمام مذاہب کے دشمن ہیں۔

مذکورہ نشست مذاہب و ثقافتی ڈائیلاگ سنٹر کے تعاون سے «ایمان و جوانان» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے جسمیں ایرانی وزیر ثقافت محمدمهدی اسماعیلی، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ، حجتالاسلام والمسلمین محمدمهدی ایمانیپور، مشرقی آشوری کلیسا کے سربراہ، عالیجناب پاٹریارک مار آوا روئیل، اور دیگر دانشور شریک ہیں۔/
4140076